ایف بی آر نے مختلف شہروں میں ایکس چینج آف انفارمیشن دفاتر قائم کر دیئے
اسلام آباد (عترت جعفری) ایف بی آر نے ”او ای سی ڈی“ کے ساتھ مالی معلومات کے تبادلہ کے معاہدہ کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں ”ایکس چینج آف انفارمیشن دفاتر“ قائم کر دیئے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کی معلومات کی آمد جولائی 2018 ءسے شروع ہو جائے گی جبکہ ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ”او ای سی ڈی“ کے ساتھ معاہدہ پر عملدرآمد کو قانونی تحفظ دیدیا ہے۔ معاہدہ کے تحت آنے والی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی اور معاہدہ میں امور کے تحت ہی زیراستعمال لائی جا سکیں گی۔ معلومات کا تبادلہ سالانہ بنیادوں پر ہوا کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایسے نئے اکا¶نٹس جو یکم جولائی 2017 ءکے بعد ممبر ممالک میں کھولے جائیں گے ان کے بارے میں معلومات ستمبر 2018 ءمیں آئیں گی اور پاکستان‘ ممبر ممالک کو جائیں گی۔ جبکہ جو اکا¶نٹس پہلے سے موجود ہیں ان میں افراد کے ”ہائی ویلیو اکا¶نٹس“ کی معلومات ستمبر 2018 ئ‘ انفرادی ”لو ویلیو اکا¶نٹس“ کی معلومات ستمبر 2019 ءمیں آئیں گی جبکہ اداروں کے اکا¶نٹس کی معلومات ستمبر 2019 ءسے آنا شروع ہوں گی۔