پانامہ لیکس میں شامل 436 افراد کیخلاف کارروائی کی درخواست کی سماعت آج
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج جمعرات کوپانامہ لیکس میں شامل 436افراد کے خلا ف کارروائی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گی ،جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور طارق اسدایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے درخواست میں پانامہ لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا تھا کہ آف شور کمپنیاں رکھنے والے تمام افراد کیخلاف تحقیقات اورکارروائی ضروری ہے۔