طالب علم حافظ عمر بٹ کا اعزاز
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں الہدیٰ ماڈل سکول عزیز آباد راولپنڈی کے طالب علمحافظ عمر بٹ نے سائنس گروپ میں 1050 نمبروں میں سے 961 نمبر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ طالب علم نے محنت کا کریڈٹ پرنسپل سر جاوید‘ اور اپنی ٹیچر کو دیا ہے۔ طالب علم کو کامیابی حاصل کرنے پر اساتذہ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔ میڈم عتیقہ نے کہا ہے کہ عمر بٹ نے اپنی محنت کے بل بوتے پر شاندار نمبر حاصل کئے ہیں۔