یہ پہلی حکومت تھی جس میں بیورو کریسی مضبوط ہوئی، فردوس عاشق‘حلقے کے فنڈز کو نظرانداز کیا گیا، شیخ وقاص گیلانی کے وزراءکے گلے شکوے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بارے میں خود ان کے دور کے وزراء نے بعض گلے شکوے کئے۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وہ پہلی حکومت تھی جس کے دور میں بیورو کریسی مضبوط ہوئی، بیورو کریسی کی بجائے وزارتیں بدلیں، ایک اور سابق وزیر شیخ وقاص اکرم نے ان کے حلقے میں فنڈز فراہم نہ کرنے کا شکوہ کیا۔