محکموں پر اختلافات کے باعث پرویز الٰہی کے سوا ق لیگ کے کسی رکن نے حلف نہیں اٹھایا

اسلام آباد (مقصود ترمذی/ دی نیشن رپورٹ) چودھری پرویزالٰہی کے سوا ق لیگ کے کسی وزیر نے حلف نہیں اٹھایا۔ ان کے درمیان محکموں کے بارے میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وزراءاور وزرائے مملکت کا بھی حلف اٹھانے کا امکان تھا۔ یہ حلف نہ اٹھانے والے وزراءاور وزرائے مملکت پرانے نہیں بلکہ نئے محکمے چاہتے ہیں پارٹی قیادت نے انہیں حلف اٹھانے سے روک دیا اور اب اختلافات کے خاتمے کے بعد وہ حلف اٹھا لیں گے۔ ان وزراءمیں فیصل صالح حیات، غوث بخش مہر، انور چیمہ، شیخ وقاص اکرم، بہادر خان، ریاض حسین پیرزادہ، چودھری وجاہت حسین، خواجہ شیراز شاہجہاں یوسف اور گیلانی کابینہ کے دیگر وزیر ہیں۔ فیصل صالح نے کہاکہ پارٹی قیادت کے کہنے پر انہوں نے پرویز اشرف کو ووٹ دیا تاہم وہ کرپشن کے حوالے سے مﺅقف پر قائم ہیں۔