راجہ پرویزڈھول کی تھاپ پر پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچےوزیراعظم سمیت 5 اہم شخصیات کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے

اسلام آباد + گوجر خان (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) راجہ پرویز اشرف ڈھول کی تھاپ پر گھر سے پارلیمنٹ ہاو¿س روانہ ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کی پارلیمنٹ روانگی کے وقت ”ماہی آوے گا تے پھلاں نال دھرتی سجاواں گی“ گیت لگایا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم بننے سے قبل ہی پرویز اشرف کی گوجر خان میں رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور اہلیان علاقہ کا ڈھول کی تھاپ پر رقص اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔پارٹی ورکرز کے علاوہ گیلانی کابینہ کے ارکان بھی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے پہنچ گئے۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ان کے حلقے گوجر خان میں مٹھائی تقسیم کی گئیں اور شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر نعرے بازی کرتے ہوئے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ دریں اثناء پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاور کاریڈور میں 5 اہم عہدوں پر فائز شخصیات کا تعلق پوٹھوہار سے ہے۔ نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا تعلق گوجر خان (پوٹھوہار) سے ہے جبکہ چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری، قومی اسبملی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان، فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کا تعلق بھی خطہ پوٹھوہار سے ہے۔