اڈیالہ جیل کمیونٹی ہال میںوزارت انسداد منشیات کے تعاون سے سیمینار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل کمیونٹی ہال میںوزارت انسداد منشیات کے تعاون سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں جیل میں منشیات کے عادی اسیران نے شرکت کی وزارت کی جانب سے سیکشن افسر اکبر غنی خٹک ، کیلینکل سائیکالوجسٹ مس انیلہ شہریار نے بذریعہ ملٹی میڈیا سلائیڈز لیکچر دئے جس میں اسیران کو منشیات کی وجہ سے لگنے والی بیماریوں ٹی بی ، ہیپا ٹائٹس اور ایڈز کے بارے میں آگاہی دی گئی اسیران کو ان بیماریوں سے بچائو کے طریقے بھی بتائے گئے منشیات کے عادی اسیران نے اس لعنت سے چھٹکارے کیلئے مختلف سوالات بھی کئے وزارت انسداد منشیات کی ٹیم اور اسیران نے اڈیالہ جیل میں سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل کے اقدامات کو سراہا جو انہوں نے اسیران کی بہتری اور بہبود کیلئے کئے ہیں جیل سپرنٹنڈنٹ نے سیمینار کے منتظمین کی کوشش کو بھی سراہا ۔