ہائیڈرو بجلی سرچارج، سپریم کورٹ نے خیبر پی کے کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے عوام کو بجلی کی فراہمی میں وصول کئے جانے والے ہائیڈرو بجلی سرچارج کے خلاف کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ خیبر پی کے کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کو قانون کے مطابق رائلٹی نہیں دے رہی۔ درخواست پانچ سال پرانی ہے، وہ اس میں کچھ ترمیم کرنا چاہتے ہیں عدالت اس کی اجازت دے۔ مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی ہے۔
اجازت