کالعدم تنظیموں سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے اقوام متحدہ کی کمیٹی اگلے ہفتے پاکستان آئے گی: ذرائع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ممنوع قرار دی جانے والی تنظیموں پر پابندیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی عملدرآمد کمیٹی اگلے ہفتہ پاکستان کے دورہ پر آ رہی ہے۔ یہ کمیٹی جماعة الدعوة اور حقانی نیٹ سمیت ان تمام تنظیموں پر پابندیوں کیلئے کئے گئے حکومت پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس نو رکنی کمیٹی کی آمد کا تعلق داعش کے خلاف کارروائی سے نہیں بلکہ یہ ایک معمول کا دورہ ہے۔
یو این کمیٹی