پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 ناموں پر غور جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 ناموں پر غور جاری ہے۔ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ 18 مارچ کو ریٹائر ہوں گے ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے 19 مارچ 2012ءکو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ فضائیہ کی سربراہی کیلئے سنیارٹی لسٹ میں ائر مارشل ہیں سہیل گل کا پہلا نمبر ہے۔ ائر مارشل جمشید خان کا نام بھی زیر غور ہے۔ ائر مارشل سہیل امان اور ائر مارشل سعید خان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ائرمارشل جمشید خان ڈپٹی چیف آصف ائر سٹاف سپورٹ کے عہدے پر فائز ہیں ائر مارشل سہیل امان ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف آپریشنز کے عہدے پر تعینات جبکہ ائر مارشل سعید خان ڈپٹی چیف آف ٹریننگ کے عہدے پر فائز ہیں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
فضائیہ نیا سربراہ