سری لنکن وزیر خارجہ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات‘ سرتاج عزیز کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) قاسم قریشی نے گزشتہ روز سری لنکا کے نئے وزیر خارجہ مانگالہ سمارا سے ملاقات کر کے پاکستان کے امور خارجہ اور سیکورٹی کے مشیر سرتاج عزیز کا خیر سگالی اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے سری لنکا کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر اور سری لنکا کے وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ سری لنکا کے نئے صدر کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور سری لنکا کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے سری لنکا کے وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان علاقے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر