ممبئی حملے‘ بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے چین کو بلینک چیک دیدیا: شاہ محمود

اسلام آباد(اے این این)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کو ’’بلینک چیک ‘‘ دیتے ہوئے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات چینی سفارتخانے میں نئے چینی قمری سال کی تقریب سے خطاب کرتے کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر 29دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے خصوصی چینی نمائندے فی یا فئی سے کہا کہ ’’آپ نئی دہلی جائیں اور آپ کے پاس ہماری طرف سے ’’بلینک چیک‘‘ ہے آپ جو بھی کہیں گے پاکستان اس کی توثیق کرے گا آپ پر ہمارے اعتماد اور یقین کی یہ سطح ہے ‘‘۔