سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹس کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر کردی گئی‘ میئر انصر عزیز
اسلام آباد(وقائع نگار) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) شہر میں پانی کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انتظامی طور پر بہتر موثر اقدامات اٹھا کر پانی کی سپلائی کو بہتر کیا جا ئے گا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے یہ بات سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ شیخ انصر عزیزکواجلاسکے دوران بریفنگ دیتے ہوئے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے بتایا کہ ماہِ جولائی کے دوران شہریوں کو بلا تعطل پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت ، صفائی اورسپلائی لائنوں لیکجز کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی پروڈکشن ڈویژن - I کی سب ڈویژن I- نے متذکرہ بالا دورانیہ میں جو کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے پانی کی سپلائی کو جاری رکھا ان میں نئے سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹ کے بیڈزکی صفائی، پرانے سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹ کے بیڈز کی صفائی، سملی ڈیم روڈ پر مختلف مقامات پر36 انچ ڈایا دوسری کنڈکشن لائن کی مرمت ،پرانے سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹ پر جنریٹر روم کی صفائی، سملی ڈیم روڈ کے نزدیک تمیرگاﺅںواقع 36 انچ ڈایا دوسری کنڈکشن لائن کی مرمت، کورنگ واٹر ورکس پر سٹارٹر اسمبلی کی مرمت اور کورنگ واٹر ورکس کے بیڈز کی صفائی شامل ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی روڈ پر 36 انچ ڈایا دوسری کنڈکشن لائین کی مرمت ، نئے سملی فلٹریشن پلانت کے بیڈز کی صفائی، کیانی روڈ پر نصب 36 انچ ڈایا دوسری کنڈکشن لائین کی مرمت، پرانے سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹ کے بیڈز کی صفائی، سملی ڈیم روڈ نزد تمیر گاﺅں 36 انچ ڈایا دوسری کنڈکشن لائین کی مرمت ، کورنگ واٹر ورکس پر اسمبلی و سٹارٹر کی مرمت کے ساتھ ساتھ کورنگ واٹر ورکس پر بیڈز کی صفائی کو شامل ہے۔