پاکستان آئندہ سال اگست تک بجلی پر سبسڈی مکمل ختم کرے: آئی ایم ایف

اسلام آباد (جی این آئی+ ثناءنےوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے میں ناکام رہا ہے اس لیے آئندہ سال اگست تک بجلی پر تمام سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو تیسری قسط کے اجرا کےلئے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں 98 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی اقتصادی حالت کچھ بہتر ہوئی ہے تاہم ابھی خطرات موجود ہیں جس کےلئے ٹیکسوں کے نظام میں بہتری لانا ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک کو لیٹر آف کریڈٹ پر تمام کیش مارجن ختم کرنا ہوں گے جبکہ انکم ٹیکس، سیل ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ہم آہنگ کرنے کےلئے ان قوانین میں ترمیم کا ڈرافٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کو تیل اور گیس کی قیمتوں کو سیاست سے پاک کرنے کےلئے نیا آرڈیننس لانا ہوگا جبکہ 2010ئ‘ 2011ءسے تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ ثناءنیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی مالیاتی پالیسی کو م¶ثر بنائے تاکہ افراط زر کی شرح میں ہونے والی کمی کو روکا جا سکے۔