سینیٹر عدنان خان سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری و نجکاری کے بلا مقابلہ چیئرمین منتحب

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عدنان خان سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری و نجکاری کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیاگیا۔ الیکشن منگل کو سینٹ آف پاکستان کے سپیشل سیکرٹری افتخار اللہ بابر کی نگرانی میں ہوا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم نے قائمہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری و نجکاری کے لیے سینیٹر عدنان خان کا نام تجویز کیاجبکہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عبد الرحیم مندوخیل نے اس کی تائید کی۔ متذکرہ کمیٹی کا انہیں اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ نو منتخب چیئرمین نے بلامقابلہ انتخاب پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔