قومی اسمبلی کا اجلاس اللہ اللہ کرکے ختم‘ شروع دن سے کورم مسئلہ بنا رہا
اسلام آباد(قاضی بلال)قومی اسمبلی کا اجلاس اللہ اللہ کرکے ختم کردیاگیا ۔ حکومت کو شروع دن سے کورم کا مسئلہ رہا جو اجلاس کے آخری روز بھی مسئلہ طور بنا رہا ہے ۔ جمعرات کے روز حکومت کو اپوزیشن کی منت سماجت کرکے اجلاس چلانا پڑا۔ ایم کیو ایم ¾ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے حکومت کی ایک نہ چلنے دی ۔ سپیکر قومی اسمبلی رسمی تو پر آتے رہے پورا اجلاس ایک دن بھی نہ چلایا ۔ ایم کیو ایم اربوں روپے وفاق سے لینے کے باوجود ناراض نظر آئی۔ گزشتہ روز ایسا لگ رہا تھا جیسے حکومت نے اپوزیشن کو اپنی شرائط اور مرضی سے اجلاس کی کارروائی چلنے دے رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر طلال چوہدری کی تقریر کو ارکان نے مایوس کن قرار دیا جس پر وزیر مملکت طیش میں آگئے اور کہہ ڈالا نیشنل ایکشن پلان پر تنقید کرنا اب فیشن بنتا جا رہا ہے۔پریزائیڈنگ آفیسر بشیر ورک نے ارکان پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا30ستمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں ورنہ الیکشن کمیشن آپ لوگوں کی رکنیت معطل کردے گا۔