قومی اسمبلی کی 7 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات مکمل
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی 7قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات مکمل کرلیے گئے ۔ 6نئے چیئرمینوں کا تعلق مسلم لیگ ن ایک کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم سمیت دیگر اپوزیشن و اتحادی جماعتوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کے انتخاب کو ملتوی کردیا گیا حکومتی جماعت کے خسروبختیار کو اس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد کردیا گیا باقاعدہ انتخاب کا مرحلہ ابھی باقی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے میاں عبدالمنان کو ہاﺅسنگ و تعمیرات ،حفیظ الرحمان دریشک کو قومی صحت و ریگولیشنز، خالد مگسی کو آبی وسائل ،ڈاکٹر شنرامنصب علی کو پارلیمانی امور، رانا قاسم نون کو قواعدوضوابط استحقاق اسی طرح ملک عزیر اتفاق رائے سے قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے چیرمین منتخب کئے گئے ہیں ۔ چیئرمینوں کے انتخابات کیلئے ان قائمہ کمیٹیوں کے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں الگ الگ اجلاس ہوئے تھے ۔ حکومت اپوزیشن میں مفاہمت کے تحت سابق وزیر مملکت شگفتہ جمانی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے ۔ مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے اجلاس میں مجلس قائمہ کے نامزد چیئرمیںخسروبختیار،خود بھی شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس کی نئی تاریخوں کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔