نوجوان پاکستان کی مثبت باتوں کو اجگر کریں: احسن اقبال
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزارت داخلہ اور اعلٰی تعلےمی کمےشن نے عالمی امن کے دن کے حوالے سے گزشتہ روز روز کنونشن سنٹر مےں اےک تقرےب کا انعقاد کےا جس مےں باقاعدہ طور پرجامعات کے طلباءپر مشتمل ےنگ پےس اےنڈ ڈےوےلپمنٹ کور کا آغاز کےا گےا۔ وزےر داخلہ احسن اقبال اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ اےچ ای سی کے چئےرمےن ڈاکٹر مختار احمد ، سےکرٹری داخلہ ارشد مرزا، وائس چانسلرز، فےکلٹی اراکےن اور طلباءکی اےک بڑی تعداد نے بھی تقرےب مےں شرکت کی۔اپنے خطاب مےں وزےر داخلہ نے اس عہد کا اعادہ کےا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اُکھاڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار امن و امان پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تارےخ سے سےکھنا ہے اور اس وقت ملک مےں قلم کے جہاد کو فروغ دےنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سال 2013کے مقابلے مےں کافی بدل چکا ہے اور اب مغربی مےڈےا پاکستان کو اےک ابھرتی ہوئی معےشت کے طور پر دےکھ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اپنے وژن 2025کے تحت 2025پاکستان کو دنےا کی 25وےں بڑی معےشت بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن بلا شبہ اےک خطرہ ہے جس سے پاکستان کو نمٹنا ہے تاہم انہوں نے مےڈےاپر زور دےتے ہوئے کہا کہ ملک کی مثبت باتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو امےد دی جا سکے۔ احسن اقبال نے ےنگ پےس اےنڈ ڈےوےلپمنٹ کور کی حلف برداری کے موقع پر کہا کہ ےہ پلےٹ فارم پاکستان مےں امن اور ترقی کے حوالے سے مشعل راہ کا کردار ادا کرے گا۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دےا کہ برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دےںاور تشدد کو رد کر دےں۔ نہوںنے بتاےا کہ حکومت پاک ۔امرےکہ نالج کورےڈور کے تحت دس ہزار پاکستانی سکالرز کو امرےکی جامعات مےں پی اےچ ڈی کے لئے بھےجے گی جبکہ پاک۔ ےو کے نالج گےٹ وے پروگرام پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ حکومت گلوبل لےڈرشپ انٹرنشپ پروگرام شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو ترقی ےافتہ ممالک کے دارالحکومتوں مےں ترتےت کے لئے بھےجا جائے گا۔ اپنے ابتدائی کلمات مےں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ اےچ ای سی جامعات مےں انتہاپسندی کے رجحانات کی روک تھام کے لئے مﺅثر اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ انہوںنے بتاےا کہ اےچ ای سی جلد ےونیورسٹی اولمپکس کے انعقاد کرے گا تاکہ طلباءکو ہم نصابی اور غےر نصابی سرگرمےوں مےں مصروف رکھا جائے۔