پی اے سی کا اجلاس ‘ وزارت خزانہ کے حسابات کی جانچ پڑتال

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں زرعی شعبے کو بہت کم سبسڈی دی جا رہی ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 90 ارب روپے میں سے 70 ارب روپے فوج کو پنشن کی مد میں دیئے جا رہے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے 2007ءمیں حساس ادارے کو دہشت گردی کے متاثرہ شہروں میں بحالی کے کاموں کے لئے 5 ارب روپے دیئے تھے ‘ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز یاسمین رحمان کی سربراہی میں ہوا وزارت خزانہ کے حسابات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق نے کمیٹی کو بتایا کہ حساس ادارے کو دہشت گردی کے متاثرہ شہروں میں امدادی کاموں کے لئے جو رقم دی گئی ہے اس کی تفصیلات اوپن ہاوس میں بیان نہیں کی جا سکتی۔