باقر نجفی کمیشن رپورٹ کیس کی سماعت 26 اکتوبر کو ہو گی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں،سانحہ لاہور ماڈل ٹائون میں ہلاکتوں سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت 26اکتوبر کو ہوگی۔جسٹس عظمت سعید اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔