پاکستانی نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے دیے جائیں گے: برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر
اسلام آباد (اے پی پی) برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔ نسٹ میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل انٹرپرینور شپ کے موضوع پر پینل ڈسکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند برسوں میں برطانیہ 10 لاکھ سے زائد غریب افراد کو مائیکرو فنانس تک رسائی دے گا۔