پٹرول 1.45 روپے اور ڈیزل 1.43 روپے لیٹر سستے‘ مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + پ ر) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جو آج بروز جمعہ سے لاگو ہونگی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک روپے 45 پیسے کمی کے بعد 56 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی نئی قیمت 70 ر وپے 28 پیسے ہو گئی ہے اور اس کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان کی پرانی قیمتیں ہی برقرار رہیں گی تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 43 پیسے کمی کی گئی ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اڑھائی فیصد کمی کی گئی ہے۔