طالبان ہتھیار پھینک دیں‘ عسکریت پسندی سے اسلام نافذ نہیں ہو سکتا: قاضی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + ثناء نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے سوات میں سرگرم طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں‘ عسکریت پسندی سے اسلام نافذ نہیں ہو سکتا‘ موجودہ صورتحال نے پوری قوم کو مصیبت میں مبتلا کر دیا‘ انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں مزید کہا کہ عوام پر بمباری درست نہیں‘ سوات میں عسکریت فوج کی وجہ سے ہے‘ قومی جرگہ بلا کر عسکریت کو ختم کیا جائے۔ قاضی نے کہا کہ لاپتہ افراد امریکی قید میں ہیں‘ ہمیں امریکہ سے تعلق ختم کر کے ان کی واپسی کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئے جبکہ ثناء نیوز کے مطابق سوات مالاکنڈ آپریشن کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں سینکڑوں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ قوم امریکہ کی پٹھو قیادت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جو اپنی فوج سے اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کروا رہی ہے۔
قاضی حسین احمد