شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا: صدر‘ آرمی چیف میں اتفاق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گزشتہ رات ایوان میں صدر زرداری سے ملاقات کی اور انہیں سوات‘ دیر اور بونیر میں ہونے والے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر اور آرمی چیف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ صدر زرداری نے آرمی چیف کو امریکہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ حکومت فوج کو اس آپریشن کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ترجمان ایوان صدر نے بتایا کہ ملاقات میں صدر زرداری نے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور آپریشن میں ان کے کردار کو سراہا۔ صدر نے اس موقع پر کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔
زرداری/ کیانی