پاکستان بھارت کرکٹ میچ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس مکمل بریفنگ لئے بغیر ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان بھارت کرکٹ میچ کا بخار پارلیمنٹ ہائوس تک پہنچ گیا‘ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین نے ارکان کمیٹی کے مطالبے پر وزارت سے مکمل بریفنگ لئے بغیر ہی ملتوی کر دیا۔ جمعہ کو اجلاس میں شریک ارکان کمیٹی اجلاس میں دلچسپی لینے کی بجائے پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ سرگودھا‘ پشاور اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان  مکمل بریفنگ لئے بغیر ہی چلے گئے۔