وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف ہیگ میں 24 مارچ سے شروع ہونیوالی ایٹمی سلامتی کانفرنس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف ہیگ میں  24 مارچ سے شروع ہونیوالی ایٹمی  سلامتی  کانفرنس   میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم ڈاکٹرمیاں محمد نواز شریف 24، 25 مارچ کو ہیگ میں ایٹمی سلامتی  کانفرنس کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری بھی ہالینڈ جائیں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 24 مارچ کو عالمی رہنمائوں کی کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے جبکہ 25 مارچ کو وزیراعظم نیوکلیئر سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ اس موقع پر وہ پاکستان کی طرف سے ایٹمی تنصیبات اور مواد کے تحفظ اور سلامتی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عالمی برادری کو آگاہ کرینگے۔ پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کو پورا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو پرامن مقاصد اور بجلی کی پیداوار کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی پر بھی بات کرینگے۔