سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی 26 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں پانی سے 33.58، گیس سے 19.61 اور نیوکلیئر سے 6.58 فیصد بجلی بنی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت 25 مارچ کو کی جائے گی۔