توقیر صادق کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست پر نوٹس جاری

توقیر صادق کی ضمانت کے خلاف  نیب کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے توقیر صادق کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست پر توقیر صادق کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر اکبرتارڑ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توقیر صادق کے خلاف تحقیقات سے جو نتائج اخذ کئے ہیں اس سے سارا کیس متاثر ہو رہا ہے، ہم بڑی مشکل سے توقیر صادق کو بیرون ملک سے وطن واپس لائے تھے لیکن ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ان کو مشکل سے لایا گیا تھا تو باہر کیوں جانے دیا گیا تھا ۔ بعدازاں عدالت نے توقیر صادق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔