اقتصادی رابطہ کمیٹی: پاکستان سٹیل کے ملازمین کیلئے 96 کروڑ کی گرانٹ منظور‘ یوریا کھاد کی درآمد کیلئے کمیٹی قائم

اقتصادی رابطہ کمیٹی: پاکستان سٹیل کے ملازمین کیلئے 96 کروڑ کی گرانٹ منظور‘ یوریا کھاد کی درآمد کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 96 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی اور وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ سٹیل ملز کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہ دی جائے جبکہ پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پارکو ریفائنری کو ترسیلی اخراجات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی۔ فیصل سے ڈیزل کی قیمتوں میں 18 پیسے لٹر اضافہ ہو گا۔ ترسیلی اخراجات کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سالانہ عوام سے وصول کئے جائیں گے۔ ای سی سی کے اجلاس میں یوریا کھاد درآمد کا فیصلہ نہ ہو سکا اور کھاد درآمد پر کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پارکو کے لئے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دے دی، یوریا کھاد کی درآمد پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خریف کے لئے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جا سکتی ہے۔