گالی دینے اور لعن طعن کرنیوالا صرف اپنی پہچان کراتا ہے‘ خوا جہ آصف
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی حسب نسب والے شخص نے اگر کسی ادارے یا فرد کا نمک، کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گوہو تا ہے، گالی یا لعن طعن کر نے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچا ن کرا تا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ''ٹوئیٹر'' پر اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ پاناما بھول جائے گا،اور واقعی پانامہ بھلایا جا چکا ہے۔ نواز شریف کا نہ تو اس میں نام تھا اور نہ ہی ان کے خلاف بیان میں پاناما کا کوئی تذکرہ ہے۔ نواز شریف کو ملنے والی بھاری مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پاناما کو سمجھتے ہیں۔ پاناما میں جن سینکڑوں ناموں کا تذکرہ ہے وہ ابھی تک سزا کے منتظر ہیں۔