دوست محمد خان کی قیادت میںچوہدری نثار کی حمایت اور پرویز رشید کیخلاف مظاہرہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوسی78 ڈھوک منشی کے چیئرمین دوست محمد خان کی قیادت میں اتوار کو یوسی کے منتخب نمائندگان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی کرنے پر شدید احتجاج کیا اور سینیٹر پرویز رشیدکے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے میں وائس چیئرمین یوسی 77 عالمگیرخان اور یاسین مغل بھی شریک تھےمظاہرین نے پرویز رشید کی بیان بازی کو مسلم لیگ ن کے اندرونی اتحاد کے خلاف کھلی سازش قرار دیا اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ سینیٹر پرویز رشید کے خلاف فی الفور ایکشن لیں کیونکہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف ان کی ہرزہ سرائی نے مسلم لیگی کارکنوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے اور اس موقع پر چوہدری نثار علی خان زندہ باد کے مسلسل نعرے لگاتے رہے مظاہرین نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھامقررین نے کہا کہ ہمارا قائد چوہدری نثار علی خان ہے ان کے خلاف اٹھنے والی کسی نازیبا زبان کو برداشت نہیں کریں گے مرکزی قیادت کو فوری طور پر سینٹر پرویز رشید کے خلاف نوٹس لینا ہوگا ورنہ یہ احتجاج پورے پاکستان میں شروع ہوسکتے ہیں چوہدری نثار علی خان پوری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی او ملک دشمنوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی ہے ان کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتااحتجاج میں یوسی78ڈھوک منشی کے چیئرمین دوست محمد خان ،وائس چیئرمین صغیر اعوان ، وائس چیئرمین یوسی 77عا لمگیر خان،یاسین مغل ،ظاہر شاہ ، ماجد کیانی ،چوہدری طاہر اقبال ، پاپا فیاض شفیق احمد شیقی ودیگر کونسلروں اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے پرویز رشید کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔