مرکزی شوریٰ کے فیصلے کی روشنی میں مجلس عمل بحال ہوچکی، ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مرکزی شوریٰ کے فیصلے کی روشنی میں متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے کارکنان یکسوہوکرانتخابی مہم کا آغازکردیں پی پی 6میںمحمد تاج عباسی کوضلعی شوریٰ نے امیدوارنامزد کیا ہے رحمت آباد میں یوتھ کنونشن سے ان کی انتخابی مہم کا آغازہوچکا، گلی محلے اوروارڈ سطح تک پلاننگ مکمل کرچکے ہیں ہم نے قوم کے سامنے ایسے نمائندے پیش کئے ہیں جومحض دعوے نہیں کرتے بلکہ گزشتہ 20برسوں سے پی پی6کی یوسیزمیں عوامی خدمت کی تاریخ مرتب کرچکے ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرزون پی پی6 امتیازعلی اسلم کی زیرصدارت زونل اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرامیدوارNA-52چوہدری عطاء ربانی، ا میدوارپی پی 6وچیئرمین یونین کونسل رحمت آباد محمدتاج عباسی،مولانا سمیع الحق سمیت دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔محمدتاج عباسی نے کہاکہ پوری قوت سے میدان میں نکلیں گے اور خطہ پوٹھوہارکے عوام کو منشیات فروشوں ،قبضہ مافیااورظالم سرمایہ دارو ں کے چنگل سے آزادکروائیں گے ہماری انتخابی مہم کسی مخالف کی ذاتی زندگی پرکیچڑاچھالنے کی بجائے اپنی سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے لئے تعمیروترقی کے پروگرام پر ہوگی ہم نے رحمت آباد یوسی کوعوام کی قوت اوراپنا سب کچھ لٹا کر ایک ماڈ ل یوسی بنایا اسی طرح پی پی 6کی دیگریوسیزمیں بھی عوام ہماری عملی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں ،قومی وصوبائی انتخابات چونکہ نظرئیے اور عملی پروگرام پرمبنی ہوتے ہیں اس لئے میری خواہش ہے کہ جماعت اسلامی کا ہرکارکن تاج عباسی بن جائے اور عوامی رابطے کو مضبو ط ترکرے۔امتیازعلی اسلم نے کہاکہ نوجوان ہماری قوت ہیں اب تک 10یونین کونسلز میں جے آئی یوتھ کی باڈی مکمل کرچکے ہیں باقی 11یونین کونسلزمیں بھی بہت جلد سیٹ اپ مکمل کریں گے ، 10یوسیزمیں اب تک10ہزارنوجوانوں کی رجسٹریشن کی ہے یہ نوجوان ظلم پرمبنی نظام کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کاکرداراداکریں گے اورجماعت اسلامی کے قائد سینٹرسراج الحق کے ویژن کے مطابق انہی نوجوانوں کوہم حکمرانی کے منصب تک بھی لائیں گے ۔