ممبئی حملہ کیس: ذکی الرحمن لکھوی کی بھارتی کمشن کی دستاویز چالان کا حصہ بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) اسلا م آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے بھارتی کمشن کے بھیجے گئے ڈاکومنٹس کو خصوصی عدالت انسداد دہشت گردی اسلام آباد کے چالان کے حصہ بنائے جانے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت آج پیر کو ہوگی۔ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کریگا۔