ملا فضل اللہ جب بھی بھاگا افغانستان گیا، ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے: رحمن ملک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے ملا فضل اللہ جب بھی پاکستان سے بھاگا افغانستان گیا۔ سینٹ کو بھی بتا چکے ہیں افغان انٹیلی جنس کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور فقیر محمد کی حمایت کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔ پنجاب کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے، پہلے پنجابی طالبان کو کوئی نہیں مانتا تھا آج وہ کھل کر بات کرتے ہیں، اچھی بات یہ ہے پنجاب حکومت دہشت گردی کے خلاف ایکشن لے رہی ہے۔
رحمن ملک