عمران آج خیبر پی کے کا دورہ، شہدا پشاور کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کرینگے

 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج خیبر پی کے کا اہم دورہ کرینگے۔ عمران خان دورہ کے دوران سانحہ پشاور کے شہید ہونیوالے اساتذہ اور طالبعلموں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور پولیس نفری میں اضافے کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ خیبر پی کے میں تمام تعلیمی اداروں ا ور دیگر سکیورٹی انتظامات سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
عمران خان/دورہ