سینٹ کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد آج ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کا اجلاس 2 روزہ وقفہ کے بعد (آج) پیر کی شام شروع ہوگا۔اجلاس میں سانحہ پشاور سمیت دیگر اہم امور پر بحث اور قانون سازی ہوگی، وزیر داخلہ چودھری نثار بحث سمیٹیں گے۔ اجلاس چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔