ربیع الاول کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیاہے کہ ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کےلئے کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو بعد از نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہو گا۔