دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں:علم و عمل کانفرنس

اسلام آباد(آن لائن) اسلام امن کا مذہب ہے ، دہشتگردی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر ہم اسلامی تعلیمات پر اپنے گھروں اور اپنی زندگی پر عمل پیرا ہوں تو ہمارے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تنظیم مرسی مشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ سنٹر میں دوروزہ علم و عمل کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر بیرون ممالک سے آئے ہوئے معروف مذہبی سکالرز عبدالرحمن گرین، ڈاکٹر رفیق چوہدری، شاہ ظاہر محمود، شیخ عبدالسلام ، عدنان رشید، عمر عیسی، مسلم بلال اور الہدیٰ انٹرنیشنل کی ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے اسلام کے تناظر میں خاندانی معاملات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔