آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھائی جائے گی الیکشن کمشن
اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمشن نے دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز سیکرٹری الیکشن کمشن کی زیر صدارت پلاننگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھائی جائے گی جس کے مطابق چوراسی ہزار ایک سو چھہتر پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا انتخابی مواد کو محفوظ کرنے کے لئے سٹوریج رومز تیار کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن