سوئس بنک اکاونٹس پر بات چیت کا اگلا راونڈ جنوری میں ہوگا
اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور سوئیٹزر لینڈ کے درمیان سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کے غیرقانونی اربوں ڈالر کی واپسی کے معاملہ پر بات چیت کا آئندہ را¶نڈ جنوری میں ہو گا۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے بات چیت کے گزشتہ مرحلہ میں زیادہ تر توجہ دوہرے ٹیکسوں کے موجودہ معاہدہ کو اپ ڈیٹ کرنے کے امور پر رہی تھی۔ سوئس حکومت کو اس معاملہ پر آمادہ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔ سوئٹزرلینڈ نے قواعد کے تحت مجبوری کی حالت میں ہی انگلینڈ‘ جرمنی کو ان کے باشندوں کو معلومات دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ امریکہ کے ساتھ بھی معاہدہ کیاگیا۔ بھارت کو 4 سال کی کوششوں کے بعد ہی محدود حد تک معلومات دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ آئندہ سال جنوری میں متوقع بات چیت میں دوہرے ٹیکسوں کے معاہدہ کی نظرثانی پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔
سوئس اکا¶نٹس