اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم نواز شریف کا مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن میں بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بلامقابلہ صوبائی صدر اور سینیٹر راجہ ظفرالحق کو چھٹی مرتبہ بلامقابلہ چئیرمین مسلم لیگ ن منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، قائدین کا بلامقابلہ منتخب ہوجانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قوم کے ساتھ ساتھ انہیں مسلم لیگ ن کی بھی سو فیصد حمایت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہارچئیرمین یونین کونسل 48جھنگی سیداں حاجی گل فراز خان اور سیا سی و سما جی شخصیت با بر بٹ نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا ہے کہ تین سالہ دور اقتدار میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کے باعث ن لیگ کی حکومت کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔آج کا پاکستان تین سال قبل کے پاکستان سے بہت مختلف ہے۔امن و امان کا قیام اور معاشی ترقی اس کا واضح ثبوت ہے اور اسکا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کی نتیجہ میں اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہاہے۔
حاجی گل فراز خان
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024