مینار پاکستان جلسہ میں طاہرالقادری کے بجلی بنانے سے متعلق بتائے گئے منصوبے انٹر نیٹ سے کاپی کئے گئے: عابد شیر علی
راولپنڈی، اسلام آباد (آن لائن) پانی و بجلی کے وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں میں لاہوریوں نے شرکت نہیں کی، طاہرالقادری نے جلسے میں بجلی بنانے کے منصوبوں سے متعلق جو فارمولے بتائے وہ انٹر نیٹ پر بھی مل جاتے ہیں۔