نیشنل بینک نے وزیراعظم کی اہلیہ سمیت26ارب روپے کے قرضے معاف کئے: منظور قادر

اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز) سپریم کورٹ میںنیشنل بنک کے صدر علی رضا کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست پر سماعت28 اکتوبر کو ہوگی جبکہ فریقین کونوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ درخواست بینک کے ایک سابق ملازم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے نیشنل بینک کے صدر کی تقرری غیر آئینی ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گذار کے وکیل منظور قادر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے صدر علی رضا نے 2000 سے 2009 تک26ارب روپے کے قرضے معاف کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ کی کمپنی پاک گرین کے ذمہ واجب الادا ساڑھے تین کروڑ روپے بھی معاف کیے گئے۔