حکومت مزدوروں کی فلاح وبہبود کی جدوجہد جاری رکھے گی: صدر زرداری

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محنت کش افراد نہ صرف ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے اور محنت کش افراد کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت نے ریاستی اداروں میں ان کو باقاعدہ حصہ دار بنانا شروع کردیا ہے۔ ایوان صدر میں پیپلز لیبر بیورو پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے چیئرمین اعجاز گوہر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے ممالک کو ڈیوٹی فری برآمدات سے پاکستان کی معیشت ترقی کرے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔