ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کرپشن کا گڑھ ہے منظور نظر افراد کو گریڈ 16 سے 19 میں ترقی دیدی گئی

اسلام آباد (آن لائن) آڈٹ حکام نے پی اے سی کی خصوصی کمیٹی کو بتایا کہ 1997 ءکے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کسی وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری یا گریڈ 21 میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری تعینات نہیں کیا جاسکتا‘ صرف اسی وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہوسکتا ہے جس میں پانچ جوائنٹ سیکرٹری کام کررہے ہوں۔ پی اے سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت تعلیم کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کرپشن کا گڑھ ہے ادارے میں ایک ریٹائرڈ افسر کو اہم عہدے پر تعینات ہے‘ اس کے زیر استعمال تین سرکاری گاڑیاں ہیں اس کے باوجود کنوینس الاﺅنس بھی وصول کررہا ہے‘ فاﺅنڈیشن میں منظور نظر افراد کو گریڈ 16 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نے سیکرٹری تعلیم کو ایجوکیشن فاﺅنڈیشن معاملات کے درست کرنے کی ہدایت کردی۔