اسلام آباد کے ایف جی پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے ایف جی پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

سیکٹر ایچ ایٹ میں واقع ایف جی پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس  میںملنگی اورخان گروپ کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی جاری تھی۔ جمعرات کے روزخان گروپ نے  ملنگی گروپ کے بی کام پارٹ ٹو کے طالب علم انعام عباسی اورعدیل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ انعام راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے کالج انتظامیہ کی اطلاع پر ایف آئی آر درج کر لی اورجائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔