جس دن اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ تفتیشی کے ہتھے چڑھے سسلین مافیا بھول جائینگے: بابر اعوان
اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار شخص آئینی طور پر نااہل ہو جاتا ہے جس دن اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ تفتیشی کے ہتھے چڑھے سسلین مافیا بھول جائینگے۔ اپوزیشن لیڈر نے بھی کہہ دیا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نا ہو تو نیا الیکشن آئینی تقاضا بن جاتا ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ جنرل جیلانی کا نامزد کردہ، ضیاء الحق کے بغل بچے کے منہ سے پی سی او کے طعنے نہیں جچتے۔