یوم پاکستان پریڈ‘ آئی ایس پی آر نے پرومو جاری کر دیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سربراہان بحریہ‘ فضائیہ کے پیغامات شامل

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کی جانب سے 23مارچ کی پریڈ کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول چیف اور ایئر چیف مارشل کے پیغامات ویڈیو میں شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23مارچ کی پریڈ کا نیا پرومو جاری کر دیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،نیول چیف محمد ذکاءاللہ اور ایئر چیف ایئر مارشل سہیل امان کے پیغامات بھی ویڈیو میں شامل ہیں ۔ نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادروطن کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہم ایک ایک لمحہ آپکے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ جنرل زبیر محمودحیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے ۔
پریڈ پرومو