افسروں کی تاخیر سے آمد، چیئرمین سینٹ نے گیلری کے دروازے لاک کرا دیئے

افسروں کی تاخیر سے آمد، چیئرمین سینٹ نے گیلری کے دروازے لاک کرا دیئے

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے آفیسرز گیلری کے دروازے لاک کرادیئے۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں کے حکام گیلری میں داخل نہ ہوسکے۔ گیلری کے دروازے لاک کرنے کی وجہ سرکاری افسران کا ایوان بالا میں تاخیر سے آنا ہے۔ ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا تو متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے افسر گیلری میں موجود نہ تھے جس پر چیئرمین سینٹ نے احتجاجاً ہدایت کی کہ افسران کے لئے مختص گیلری کے دروازے لاک کر دیئے جائیں۔ بعدازاں جب سینیٹر محسن عزیز سمگلنگ کے حوالے سے اظہار خیال کر رہے تھے تو سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ متعلقہ وزارت کے حکام تو ایوان میں موجود ہی نہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا آپ تاخیر سے آئے ہیں، میں نے گیلری کے دروازے خود لاک کرائے ہیں۔
چیئرمین/ دروازے