مریم اورنگزیب آج فوٹو گرافی نمائش کا افتتاح کریں گی
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈیمپ) کی زیر نگرانی یوم پاکستان کی مناسبت سے تین روزہ فوٹوگرافری نمائش (آج) منگل کو ایوان قائد ‘ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نمائش کا افتتاح کریں گی۔ نمائش میں کیلی گرافری پینٹگز‘تحریک پاکستان کو اجاگر کرنے والی تصاویر اور خاکے‘ تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار‘عظیم لیڈر قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے نامور لیڈروںکی تصاویر رکھی گئی ہیں۔
مریم اورنگزیب/ نمائش